ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گیا روڈریز کیس:آدتیہ سچدیو قتل کیس میں راکی یادو سمیت 4افرادمجرم قرار،6ستمبر کوسنائے جائے گی سزا

گیا روڈریز کیس:آدتیہ سچدیو قتل کیس میں راکی یادو سمیت 4افرادمجرم قرار،6ستمبر کوسنائے جائے گی سزا

Thu, 31 Aug 2017 21:38:33  SO Admin   S.O. News Service

گیا،31اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مشہور روڈریز آددتیہ سچ دیو کے قتل میں 16مہینے کے بعد عدالت نے راکی یادو سمیت 4افراد کو مجرم قراردیاگیا ہے۔عدالت نے راکی یادو اور باڈ گارڈکو قتل کا مجرم قرار دیا ہے۔اس کیس میں 6ستمبر کوسزاسنائی جائے گی۔7مئی، 2016کوآدتیہ کوگولی مارکرہلاک کردیاگیاتھا۔اس فیصلے سے قبل آدتیہ سچ دیو کی ماں نے کہا تھا کہ ماں کی بہت طاقت ہوتی ہے،ماں خود انصاف کرلیتی ہے،کسی کی ضرورت نہیں پڑتی ہے، لیکن ہم نے انصاف قانون پر چھوڑ دیا ہے،بھگوان پر چھوڑ دیا ہے،ہم جانتے ہیں کہ ہم نے 16مہینے کیسے نکالے،ہم اپنی زندگی جینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن نہیں جی پارہے ہیں۔
 قابل ذکر ہے کہ 19سالہ آدتیہ سچ دیو کی مقامی لیڈر کے بیٹے راکی یادو نے گولی مارکرقتل کردیاتھا۔قتل کے بعد آدتیہ کا 12ویں کلاس کا نتیجہ آیا جس میں اس نے 70فیصد نمبر حاصل کئے تھے۔24سالہ راکی یادو نے آدتیہ سچ دیو کواس لئے گولی مار دی تھی کیونکہ وہ ایم ایل اے کی رینج روور کواوورٹیک کرنے کی غلطی کربیٹھاتھا۔
نتیجے کولے کرآدتیہ کے والد شیام سندرد اور اس کی ماں چندا سچادیو نے کہا تھاکہ اس کے بیٹے کے امتحان کے نتیجے نے اس کے دل کے دردکواور بڑھادیاہے۔سچدیو نے کہا کہ میرا بیٹا اس امتحان پاس ہو گیا لیکن زندگی کے امتحان میں ناکام رہا،اگر وہ زندہ ہوتا تو یہ ہمارے لئے ایک خوشی کا لمحہ ہوتا لیکن اب کچھ نہیں کہنا ہے۔


Share: